عمرا ن خان حکومت نہ ملنے پر مایوس ہو چکے ہیں،شیخ عرفان ایڈووکیٹ

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان پیپلز پارٹی کی مقبول ترین لیڈر شپ کو تنقید کا نشانہ بنا کر ثابت کررہے ہیں کہ وہ حکومت نہ ملنے پر مایوس ہو چکے ہیں اور اس کا بدلہ وہ سیاسی مخالفین پر نشتر چلا کر لے رہے ہیں عمران خان اپنا رویہ درست کرلیں وگرنہ انہیں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا ۔


اور یہ حوصلہ ان میں نہیں ہے کیونکہ وہ کوئی سیاسی ورکر نہیں بلکہ ایک ناکام کھلاڑی ہیں۔پی پی 154کے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ نے عوام کے ووٹوں کے ساتھ غیر جمہوری سلوک کیا اور اپنا مغل اعظم طرز حکمرانی عوام پر مسلط کردیا ۔
شیخ عرفان

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...