پیپلز پارٹی میچ دکھانے کیلئے شہر کی مختلف شاہراؤں پر بڑی سکرینیں لگائے گی

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن کی زیر صدارت لاہور تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ،عابد حسین صدیقی، اشرف بھٹی،زاہد ذوالفقار، بیرسٹر عامر حسن، خرم فاروق، کے ڈی رانا، مخدوم ضیغم، عمیر امتیاز، حافظ اشرف، عمر اکبر خان، خالد بٹ اور عارف خان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور تنظیم کو فعال بنانے کے لئے تجاویز پر غور کیا گیااور جن عہدیداران کے نوٹیفیکیشن ہوئے ہیں اس کے لئے تقریب منعقد کرانے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح لاہور میں کرکٹ میچ کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی لاہور مختلف جگہوں پر بڑی سکرینیں لگائے گی تاکہ جو لوگ ٹکٹ نہیں خرید سکتے وہ بھی میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے لے کر جا رہا ہے۔
عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...