مریم نواز کی سالگرہ،(ن) لیگی چیئرمینوں کے زیر اہتمام تقریبات

مریم نواز کی سالگرہ،(ن) لیگی چیئرمینوں کے زیر اہتمام تقریبات

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی سالگرہ کی تقریبات (ن) لیگ کے مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور (ن) لیگ خواتین ونگ کی عہدیداروں نے اپنے اپنے دفاترز اور رہائش گاہوں پر منعقد کیں اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلد سے جلد صحت یابی کی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسلوں کے چئیرمینوں راشد کرامت بٹ‘ اجمل ہاشمی‘ شیخ محمد نعیم‘ محمود اختر بٹ‘ ملک شوکت کھوکھر ‘ ملک نثار کھوکھر ‘ ملک منظر عباس‘ ملک اویس کھوکھر‘ ملک خالد کھوکھر ‘ نبیلہ یاسمین‘ نگہت اظہار‘ شمع گورائیہ‘ زاہدہ اظہر‘ نازش خان‘روبینہ جمیل سمیت دیگر نے مریم نواز کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کیں اور سالگرہ کے کیک کاٹتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کروائیں ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز صرف (ن) لیگ کی نہیں بلکہ ایک قومی لیڈر ہیں ان کی وجہ سے ہی این اے 120کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ نے چالیس سے زیادہ امیدواروں کو شکست دی تھی بلا شبہ اس کامیابی کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے شریف فیملی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والے پارٹی کو توڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1