ملکی بقاء اور خود مختاری کیلئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے،مسرت جمشید

ملکی بقاء اور خود مختاری کیلئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے،مسرت جمشید

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی بقاء اور خود مختاری کیلئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے ،حکمرانوں نے کرپشن کے لئے تمام بڑے منصوبوں میں نقب لگا رکھی ہے ،عمران خان کی جدوجہد سے ملک مثبت تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ملک سے کرپشن اور نا انصافی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 124کے مرکزی دفتر میں حلقے سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ساری تجربہ کاری صرف اپنے کاروبار کو ترقی دینے کیلئے ہے جبکہ پی آئی اے ، اسٹیل مل سمیت دیگر قومی ادارے تباہی کی جانب گامزن ہیں ۔ عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ایسے میں وہ اپنے بچوں کو تعلیم کہاں سے دلوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تعلیم، صحت اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے اعدادوشمار پر جب چاہیں مناظر ہ کر لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مسرت

مزید : میٹروپولیٹن 1