فوڈ اتھارٹی کا آگاہی اور وارننگ پروگرام قابل تعریف ہے،واحد کاشمیری

فوڈ اتھارٹی کا آگاہی اور وارننگ پروگرام قابل تعریف ہے،واحد کاشمیری

لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فوڈ اتھارٹی کے آگاہی اور وارننگ پروگرام کو خوش آمدید کیا گیا۔اس موقع پر واحد کاشمیری نے کہا کہ ہم نے کافی عرصہ پہلے محکمہ فوڈ اتھارٹی کو وارننگ پروگرام بارے اپیل کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی حکام نے ہمارے اس مطالبے کو تسلیم کیا اور اس پر عملدرآمد کرنا بھی شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جب سے نورالامین مینگل نے فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری سنبھالی محکمہ کی جانب سے اصلاحی اور آگاہی کے اقدامات بھی شروع کئے گئے۔

ہم ان کے اقدامات کوسراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں اس سے پہلے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہالیکن اب ہمیں سکھ کا سانس میسر ہوا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے اندر چھپی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کریں ۔انہوں نے کہا ہم فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واحد کاشمیری

مزید : میٹروپولیٹن 1