یوسی 233میں ٹیوب ویل کے بعد فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے،زعیم قادری ،عمران علیم شاہ

یوسی 233میں ٹیوب ویل کے بعد فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے،زعیم قادری ،عمران علیم ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 233 کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے یہاں سے منتخب ایم پی اے صوبائی وزیر اوقاف زعیم حسین قادری نے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل عمران علیم شاہ‘ گلستان قادری‘ فاروق بھٹی اور محمد اقبال و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے زعیم حسین قادری اور عمران علیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کام ہے کہ ہم اپنے حلقہ کی عوام کو ڈلیور کریں نیاٹیوب ویل یہاں کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو ہم نے پورا کردیا ہے اس کے علاوہ حلقہ کے عوام کو واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ضروریات زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات بھی مہیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اسی طرح سے مخالفت کرتے رہ جائیں گے اور ہم نہ صرف اپنی مدت کو پورا کریں گے بلکہ آئندہ بھی عوامی طاقت سے منتخب ہوں گے اور اسی طرح سے میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس عوامی خدمت کا کوئی بھی ایجنڈا نہیں ہے البتہ ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنا ضرور ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔انہوں نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ مریم نواز ایک بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں جو مشکل حالات میں بھی پارٹی کا پرچم تھامے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...