ایل ڈی اے ریکارڈ شفٹنگ سیل کی بینش فاطمہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ایل ڈی اے ریکارڈ شفٹنگ سیل کی بینش فاطمہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان کی طرف سے ٹیم لیڈرریکارڈ شفٹنگ سیل بینش فاطمہ ساہی کے بطور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت تبادلے پر ان کے اعزاز میں گزشتہ روز الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز ایل ڈی اے سمیعہ سلیم ‘ ذیشان شبیر رانا ‘ خضر افضال چودھری ‘چیف میٹروپولیٹن پلانر وحید احمد بٹ‘چیف ٹاؤن پلانر خالد محمود شیخ اور ایل ڈی اے کے تمام ڈائریکٹروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء نے بینش فاطمہ ساہی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ زندگی میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بینش فاطمہ

مزید : میٹروپولیٹن 1