حجامہ کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہے،طبی ماہرین

حجامہ کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہے،طبی ماہرین

لاہور (پ ر) حجامہ کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں سے خون نکالا جاتا ہے۔ اسے حجامہ بھی کہتے ہیں اور سینگی لگانا بھی کہتے ہیں۔ ہمارے جسم میں 70فیصد بیماریاں خون کی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتی ہیں جس کی وجہ بلڈ سرکولیشن پوری نہیں ہوتی حجامہ لگانے سے بلڈ سرکولیشن پوری ہو جاتی ہے۔ ایسے اعضاء تک بھی خون پہنچنا شروع ہو جاتا ہے جہاں خون کی کمی کی وجہ سے مہلک بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم میاں عبدالرحمن عثمانی (پرنسپل عثمانیہ انسٹیٹیوٹ آف حجامہ ٹریٹمنٹ ) حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری اور حکیم سید عمران فیاض نے مرکز الحجامہ و مطب عبداللہ نزد مرکزالقدس پریس بازار ٹاؤن شپ لاہور میں پانچویں فری حجامہ کیمپ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچواں سالانہ فری حجامہ کیمپ اتوار 10دسمبر2017مرکز الحجامہ و مطب عبداللہ نزد مرکز القدس پریس بازار ٹاؤن شپ لاہور میں لگایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...