چڑیا گھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا،خالد عیاض خان

چڑیا گھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا،خالد عیاض خان

لاہور( لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ، ایپکا یونٹ لاہور چڑیا گھر لاہورکے نو منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منتخب نمائندہ ہونے کے ناطے ملازمین اور افسران کے درمیان باہمی تعاون اور ہمہ ہنگی کی فضا کو برقرار رکھیں اور ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہی رجوع کریں۔ زو مینجمنٹ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ملازمین کے سروس سٹرکچر کا ڈرافٹ پیش کیا جائے۔ ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات لاہور چڑیا گھر میں نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ا س موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹر محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی عامر مسعود، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر لاہور حسن علی سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو چوہدری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر تنویر جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ لاہور چڑیا گھر محمد اعظم کے علاوہ دیگر افسران اور ایپکا کے صدر چوہدری محمد ارشاد اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈی جی وائلڈ لائف نے کہا کہ نو منتخب عہدیداروں پر ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہے اور ملازمین نے ان پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے انہیں اس پر پورا اترنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداران لاہور چڑیا گھر کی ترقی و بہتری کے لئے افسران اور ملازمین کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پیدا کرنے کے لئے ایک پل کا کردار کریں۔ انہوں نے اختر محمود اعوان سے بطور صدر جبکہ دیگر اراکین ذوالفقار علی جٹ، عبدل ستار گجر، محمد اسلم نور، محمد حنیف، مولوی خلیل احمد، اسلم ڈھلوں، یوسف مسیح، ثالث مسیح، یونس مسیح، منشاء مسیح، محمد شریف، محمد سعید بھٹی، یعقوب چمن اور محمد سلیم نوشاہی سے حلف لیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1