میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لئے فول پروفانتظامات کئے ہیں،پروفیسر فیصل مسعود

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لئے فول پروفانتظامات کئے ہیں،پروفیسر فیصل مسعود

لاہور (جنرل رپورٹر )وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر فیصل مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انٹری ٹیسٹ صوبے بھر کے 13 شہروں میں قائم 28 مراکز میں آج ہو گاجس میں صرف 20 اگست کو پیپر دینے والے طلبا حصہ لیں گے۔ تمام امیدواروں کو سوا سات بجے سنٹر میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ سوا آٹھ بجے سنٹرز کو سیل کر دیا جائے گا۔پروفیسر فیصل مسعود کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ کے تین پرچے تیار کیے گئے ہیں۔ پرچے کی تیاری چھپائی اور پیکنگ کے دوران فورنزک ماہرین سیکورٹی فیچرز اپنائے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لئے موبائل جیمرز، سی سی ٹی وی کیمرا اور چوبیس گھنٹے کی مانیٹرنگ کے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پرچے میں بیالوجی کے 88، کیمسٹری کے 58، فزکس 44، اور انگریزی کے 30 سوالات شامل ہوں گے۔ پرچہ حل کرنے کے لئے امیدواروں کو ڈھائی گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1