’’لجپال قلندر‘‘کی تقریب پذیرائی ادب سے تعلق رکھنے والوں کی بھرپور شرکت

’’لجپال قلندر‘‘کی تقریب پذیرائی ادب سے تعلق رکھنے والوں کی بھرپور شرکت

لاہور(پ ر)بزم انجم رومانی کے زیر اہتمام صوفی شاعر بشیر ناطق قادری کے شعری مجموعے ’’لجپال قلندر‘‘کی تقریب پذیرائی الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوئی ۔ صدارت ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد نے کی ۔جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ایم ابرار اور مسز شبنم مرزا نے اانجام دئیے ۔زیڈ اے زلفی اور پروین سجل مہمان خصوصی تھے۔صدر تقریب عصمت اللہ زاہد نے بابا ناطق قادری کی شخصیت اور شاعری پر کھل کر اظہار خیال کیا،ان کا کہنا تھا کہ دائم اقبال دائم کے اس سعادت مند شاگرد نے اپنی خوبصورت صوفیانہ شاعری کے ذریعے شعری حلقوں میں اپنا مقام بنایا ۔بابابشیر ناطق قادری ایک دلکش شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے دوست احباب کا حلقہ بھی بہت وسیع ہے ۔چار گھنٹے تک چلنے والی یہ تقریب حد درجہ خوشگوار اور کامیاب تھی۔صدر تقریب کے علاوہ اظہار خیال کرنے والوں میں عقیل شافی، بشر سحر،میاں خان،اکرم قلندری،ظہیر احمد ظہیر،مظہر اللہ قریشی اور دیگر مقررین شامل تھے۔ تقریب میں بابا بشیر ناطق قادری کے اہل خانہ بھی شریک تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...