قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے جلد انجام کو پہنچیں گے،میاں ایوب

قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے جلد انجام کو پہنچیں گے،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو چکا ہے حکمران جماعت کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

مریم نواز اور ان کے چچا کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں جس کا اظہار مریم نے خود ایک امریکی اخبار کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے لیکن اب مریم نواز سوشل میڈیا پر اس حوالے سے صفائیاں پیش کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ سعودی حکمران بھی نواز شریف کو احتساب سے بچا نہیں سکتے اب کوئی کرپٹ شخص قومی اداروں کیخلاف محاذآرائی پیدا کرکے اپنے آپکو احتساب سے نہیں بچا سکتا قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔

میاں ایوب

مزید : میٹروپولیٹن 1