موجودہ ایسو سی ایشن ناکامی چھپانے کیلئے الزام لگا رہی ہے،میجر وسیم انور چودھری
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر میجر وسیم انور چودھری نے جنرل کونسل کے اجلاس میں 2003ء سے 2009ء تک حسابات نہ دینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا موجودہ ایسوسی ایشن گزشتہ ایسوسی ایشن پر الزام لگا کر اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے میں اور محمود ورک میرے ساتھ نائب صدر تھے ۔ 2003ء سے2009ء تک بیلنس شیٹ آڈٹ شدہ رپورٹ ڈیلر برادری کو فراہم کی جاتی رہی ،کسی کو شک ہو تو ریکارڈ موجود ہے اب بھی دکھائی جا سکتی ہے۔میجر وسیم انور چودھری نے کہا موجودہ ایسوسی ایشن کی کارکردگی ایک فرد کی خودنمائی اور تصاویر لگانے تک محدود ہے۔