گوجرانوالہ سے پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر عامر علی کی تحریک انصافمیں شمولیت

گوجرانوالہ سے پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر عامر علی کی تحریک انصافمیں شمولیت

لاہور(نمائندہ خصوصی )مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،بالخصوص سنٹرل پنجاب میں تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کو شامل کیا ہے اور اب ضلع گجرانوالہ کی این اے100سے اہم وکٹ گراتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر علی حسین نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے اپنے ساتھیوں سمیت عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کر دیا ہے وہ گجرانوالہ سے سابق ایم این اے تصدق مسعود کے بھائی ہیں اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کا بھرپور حصہ بننے اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں پارٹی کی مضبوطی کیلئے فعال طور پر کام کرنے کا وعدہ کیا ۔ عبدالعلیم خان نے ڈاکٹر عامر علی حسین کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں سنٹرل پنجاب سے مزید اہم شخصیات پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،کرپشن کی کمائی کیلئے اختیارات کا بے دریغ استعمال کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں محروم طبقوں کی بے پناہ نفرت کا سامنا کرنا ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مسلسل جدوجہد سے عوام کو اتنا شعور دیدیا ہے کہ وہ چوروں اور ملک کا حقیقی درد رکھنے والوں کے چہرے پہچان چکے ہیں۔

پی ٹی آئی، شمولیت

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...