عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک کی لازمی شرط،ممبران کا احتجاجی مظاہرہ

عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک کی لازمی شرط،ممبران کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک کی لازمی شرط اور دو ہزار ریال اضافی ٹیکس نا منظور ،ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(TAAP)نارتھ زون لاہور کے زیر اہتمام سینئر ممبران ٹیپ ،کارپوریٹ ایسوسی ایٹ ممبران اور عمرہ اپریٹرزٹیپ نارتھ زون کا ہنگامی اجلاس ہوا ٹریول ٹریڈ کے تمام ممبران نے پرائیویٹ ادارہ اعتماد کے ذریعے بائیو میٹرک سسٹم کی پُر زور مذمت کی اورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اعتماد پرائیویٹ لمیڈ کے ذریعے بائیو میٹرک سسٹم کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا اور اس کے خلاف مکمل طور پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔