امریکی بحریہ نے بحرالکاہل میں5ماہ سے پھنسی 2 خواتین کو بچالیا

امریکی بحریہ نے بحرالکاہل میں5ماہ سے پھنسی 2 خواتین کو بچالیا
امریکی بحریہ نے بحرالکاہل میں5ماہ سے پھنسی 2 خواتین کو بچالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ نے بحرالکاہل میں 5ماہ سے پھنسی 2 امریکی خواتین کو بچالیا ۔

افغانستان، سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑ پیں ، 7جنگجو ہلاک ، 5 زخمی
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ نے ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین ملاحوں اور ان کے ہمراہ 2کتوں کو بحر الکاہل سے 5 ماہ بعد بازیاب کرالیا۔’’جینیفر ایپل ‘‘ اور’’ تاشہ فیوبا‘‘ نامی خواتین نے رواں سال مئی میں امریکی ریاست ہوائی کے ساحل سے اپنا سفر شروع کیا اور ان کی منزل 2600 میل دور فرانسیسی جزیرہ ٹاہیٹی تھی۔تاہم خراب موسم کی وجہ سے 30 مئی کو ان کی کشتی کا انجن خراب ہو گیا۔ دونوں خواتین نے بادبانوں کی مدد سے سفر جاری رکھنے کی کوشش کی مگر راستہ بھٹک گئیں اور کشتی کا مستول بھی ٹوٹ گیا جبکہ رابطے کے لیے موجود ٹرانسمیٹر بھی خراب ہوگیا۔
اس صورتحال کے نتیجے میں دونوں خواتین تقریباً 5ماہ تک کھلے سمندر میں بھٹکتی رہیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور امدادی ٹیم نے انہیں جاپان سے 900 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں بازیاب کرالیا۔دونوں خواتین نے بتایا کہ ان کے پاس کشتی میں کھانے پینے کی اشیا اور پینے کا پانی وافر مقدار میں موجود تھا جس کی وجہ سے وہ اتنے عرصے تک زندہ رہنے میں کامیاب ہوسکیں۔