بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

کانپور (اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج کانپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے ون ڈے میں بھارت نے عمدہ کم بیک کیا اور 6 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ فیصلہ کن ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔دونوں ٹیموں نے کانپور میں بیٹنگ ،فیلڈنگ،کیچنگ پریکٹس کیساتھ فزیکل ٹریننگ کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...