ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنالی

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنالی

ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنالی۔ہانگ کانگ میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 26 رن سے شکست دیدی ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 92 رن اسکور کیے۔جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 66 رن بنا سکی ۔پاکستان کی طرف سے حماد اعظم نے 26 ، سہیل تنویر نے 22 اور انور علی نے 21 رنز اسکور کیے۔دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 4 وکٹ سے فتح سمیٹی، ایم سی سی کے خلاف بھی پاکستان نے 4 وکٹ سے فتح کو اپنا مقدر بنایا، دوسری جانب پول ’بی ‘ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 7رنز سے ہرادیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی