تیسرا ٹی ٹوئنٹی: انضمام نے ٹیم میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہے جو کھلاڑی باہر بیٹھے ہیں انہیں بھی سری لنکا کے خلاف آزمایا جائے۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان نے جہاں سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں فتح کو سینئر اور جونیئرز کے کمبی نیشن کا نتیجہ قرار دیا وہیں انہوں نے ٹیسٹ میچ میں یونس اور مصباح کی کمی محسوس ہونے کا بھی اعتراف کیا۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ورلڈ الیون اور دوسری سیریز کروانے کا کریڈٹ چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک سے دو روز میں خوشخبری سنے گی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...