آئی ایچ ایف نے پاکستانی خاتون امپائر کوترقی دیدی

آئی ایچ ایف نے پاکستانی خاتون امپائر کوترقی دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف)نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی امپائر بینش حیات کو اپ گریڈ کردیا۔بینش حیات کو پرومسنگ امپائر کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے،وہ یہ اعزاز پانیوالی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون امپائرہیں۔بینش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعزاز ملنے کی بہت خوشی ہے اور وہ مستقبل میں عالمی سطح پرمزیدکامیابیاں حاصل کرناچاہتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...