انگلش کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا روانہ ہو گی

انگلش کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا روانہ ہو گی

لندن (نیٹ نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کپتان جوروٹ کی قیادت میں جیت کا عزم لئے کینگروز کے خلاف ایشز سیریز کھیلنے کیلئے آج آسٹریلیا روانہ ہو گی۔ انگلینڈ کی ٹیم ایشز سیریز میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھیلے گی، انگلش ٹیم نے 2015ء میں منعقدہ ایشز سیریز میں کینگروز کو 3-2 سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم ایشز سیریز سے قبل تین وارم اپ میچز کھیلے گی، انگلش ٹیم 4 نومبر کو ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی، اس کے بعد 8 سے 11 اور 15 سے 18 نومبر تک کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف دو چار روزہ پریکٹس میچز کھیلے گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین ٹیسٹ سے ہو گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی