سیمونا ہالپ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کریں گی

سیمونا ہالپ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کریں گی

سنگاپور سٹی (نیٹ نیوز) کیرولینا پلسکووا کی شکست کے بعد سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن کو خطرہ ٹل گیا، اب وہ اسی پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کریں گی۔

سیمونا ہالپ سنگاپور میں جاری سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں لیگ راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے ان کی ٹاپ پوزیشن خطرے میں پڑ گئی تھی، جمہوریہ چیک کی پلسکووا کے پاس ٹائٹل جیت کر عالمی رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے کا موقع تھا لیکن انہیں سیمی فائنل میں کیرولین وزنائیکی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب ہالپ اپنی پوزیشن پر برقرار رہیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...