ویمنز ایشیا ہاکی کپ ، جاپان ، چین جنوبی کوریا اور بھارت کا فاتحانہ آغاز

ویمنز ایشیا ہاکی کپ ، جاپان ، چین جنوبی کوریا اور بھارت کا فاتحانہ آغاز

 ٹوکیو (نیٹ نیوز) نواں ویمنز ایشیا ہاکی کپ شروع ہو گیا، ابتدائی روز میزبان جاپان، چین، جنوبی کوریا اور بھارت نے اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا۔ ہفتے کو جاپان میں شروع ہونے والے ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے افتتاحی میچ میں چین کی ویمن ٹیم نے ملائیشیا ویمن کو سخت مقابلے کے بعد 5-4 گولز سے ہرا کر جاندار انٹری کی، ایک اور میچ میں بھارت ویمن نے سنگاپور ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10-0 گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا، جنوبی کوریا ویمن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمن کو با آسانی 8-0 گولز کے بھاری مارجن سے زیر کیا، میزبان جاپان ویمن نے شاندار کھیل کی بدولت قزاخستان کو 7-0 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ ایونٹ میں آج اتوار کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں ملائیشیا کا مقابلہ سنگاپور اور بھارت کا چین سے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...