آج کے میچ کیلئے ہم سب بہت پر جوش ہیں‘ محمد حفیظ

آج کے میچ کیلئے ہم سب بہت پر جوش ہیں‘ محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ لاہور میں سری لنکا کی شاندار میزبانی کے لئے تیار ہیں۔آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ کے لئے ہم سب بہت پر جوش ہیں، سری لنکا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور شاندار میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنزوں کی فہرست میں جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا، اس کے ساتھ ہی حفیظ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دسویں بلے باز بن گئے ہیں، پاکستانی آل راؤنڈر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹی ٹونٹی میچ میں 14 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، حفیظ نے اب تک 80 میچز میں 1658 رنز جبکہ ویلیئرز نے 1652 رنز بنا رکھے ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق کیوی بلے باز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...