سلطان ہاکی کپ،بھارتی خواب چکناچور،انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

سلطان ہاکی کپ،بھارتی خواب چکناچور،انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

جوہربارو(نیٹ نیوز)سلطان آف جوہرجونیئرہاکی کپ میں انگلینڈنے بھارت کو ہراکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں 2-1کی شکست کاسامناکرناپڑا۔انگلش ٹیم کی جانب سے ٹام سورسبائے نے کھیل کے 20وین جبکہ جیک والر نے52ویں منٹ میں گول سکورکیا۔،حریف ٹیم کی جانب سے واحدگول کھیل کے 25ویں منٹ میں روشن کمارنے کیا۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے ملائیشیا کو 3-1 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔بھارت برونز میڈل کیلئے آج ملائیشیاسے مقابلہ کریگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی