وینس ولیمز اور کیرولین ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

وینس ولیمز اور کیرولین ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

سنگاپور سٹی (نیٹ نیوز) وینس ولیمز اور کیرولین وزنائیکی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز میں ولیمز نے کیرولین گارشیا اور وزنائیکی نے پلسکووا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ سنگاپور میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ڈنمارک کی کھلاڑی کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرولینا پلسکووا کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر گزشتہ سات برسوں میں پہلی بار فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں امریکن کھلاڑی وینس ولیمز نے فرانس کی کیرولین گارشیا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں وینس ولیمز کو وزنائیکی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...