جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج سینویس پارک میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بلوم فونٹین میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پروٹیز نے بنگال ٹائیگرز کو 20 رنز سے شکست دی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ اسے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...