برازیل نے انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

برازیل نے انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کولکتہ (نیٹ نیوز) برازیل نے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مالی کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ہفتے کو تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں برازیل کا مقابلہ مالی سے تھا، برازیلین ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالی کو 2-0 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی، میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف کے 56 ویں منٹ میں برازیل کے ایلن سوزا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل برازیل کے البرٹو نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح برازیل نے مالی کو 2-0 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...