صبح نو ٹینس، اشناسہیل نے لیڈیز سنگل ٹائٹل جیت لیا

صبح نو ٹینس، اشناسہیل نے لیڈیز سنگل ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (آن لائن) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپیئن شپ اشناسہیل نے لیڈیز سنگل ، عقیل خان فیز سنگل ثاقب عمر نے انڈر 18 ، احتشام ہمایوں نے انڈر 10 عابد اور عثمان رفیق نے فیز ڈبل کے ٹائٹل جیت لئے سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں فائنل مقابلوں کے لیڈیز سنگل کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔ سابق پارلیمنٹرین ہمایوں سیف اللہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

جبکہ چیئرپرسن صبح نو شاہدہ کوثر فاروق نے ٹورنامنٹ رپورٹ پیش کی۔ اشنا نے دلچسپ مقابلے کے بعد سارہ منصور کو ہرا کر ٹرافی اور پچیس ہزار روپے نقد حاصل کئے گزشتہ روز عقیل خان کو سنگل ٹائٹل جیتنے پر 45 ہزار روپے نقد ایم مزمل کو رنر اپ ٹرافی اور 27 ہزار روپے دیئے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...