ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

سڈنی (اے پی پی) ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج اتوار کو کوفس ہاربر میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں آسٹریلیا نے دو وکٹ اور دوسرے میچ میں 75 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 9 سے 12 نومبر تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...