مارٹینا ہنگس کا شکست کیساتھ کیرئیرکااختتام

مارٹینا ہنگس کا شکست کیساتھ کیرئیرکااختتام
 مارٹینا ہنگس کا شکست کیساتھ کیرئیرکااختتام

  

سنگاپور سٹی (نیٹ نیوز) شہرہ آفاق سوئس سٹار مارٹینا ہنگس کو سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، شکست کے ساتھ ہی ہنگس کا کیریئر بھی اختتام پذیر ہو گیا۔ سنگاپور میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہنگری کی ٹیمیا ببوس اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار اینڈریا ہیلاوا کووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹینا ہنگس اور ان کی چائنیز تائپے کی جوڑی دار چن یانگ جین کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی