پاکستان کو شکست، ہانگ کانگ نے ویمنز ہاکی چیلنج کپ جیت لیا

پاکستان کو شکست، ہانگ کانگ نے ویمنز ہاکی چیلنج کپ جیت لیا

بندر سری بیگوان (نیٹ نیوز) ہانگ کانگ چائنہ نے ویمنز ہاکی ایشین چیلنج کپ جیت لیا، ہانگ کانگ نے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان ویمن کو 4-0 گولز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہفتے کو برونائی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ہانگ کانگ چائنہ ویمن ٹیم اور پاکستان ویمن کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کا آیا تاہم قسمت نے ہانگ کانگ کا ساتھ دیا اور اس نے پاکستان ویمن کو 4-0 گولز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، ہانگ کانگ نے آخری کوارٹر میں چار گولز کر کے پاکستان ویمن کے خلاف 4-0 گولز سے کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم دوسرے اور میزبان برونائی تیسرے نمبر پر رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...