سری لنکن ٹیم کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں ، عامر جان

سری لنکن ٹیم کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں ، عامر جان

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے ہفتہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قائم کئے گئے ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی ریسپانس سنٹر میں محکموں کے افسران ہمہ وقت موجود ہوں گے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متحرک ہو جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی کیلئے 94سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے ایک ایک شخص پر نظر رکھی جارہی ہے ،نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا کوئی کونہ کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہیں ہوگا، اسی طرح قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر ہر شخص کو مانیٹر کیا جائے گا۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے ایل ڈی اے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، لیسکو، سوئی گیس اور دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ میچ کے دوران چوکس رہیں ۔

اور کسی بھی حالات میں فوری طور پر کارروائی کرکے صورتحال کو کنٹرول کیا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ،سری لنکا کے دورہ سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران سے کہا کہ شائقین کرکٹ کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کی نگرانی کریں تاکہ ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...