چوہنگ : نشئی جیٹھ نے کھانا نہ دینے پر کلہاڑی کے وار کر کے بھابی کو مار ڈالا

چوہنگ : نشئی جیٹھ نے کھانا نہ دینے پر کلہاڑی کے وار کر کے بھابی کو مار ڈالا

 لاہو ر(خبرنگار)چوہنگ کے علاقہ میں نشی جیٹھ نے کھانا نہ دینے پراپنی بھابھی کوکلہاڑی کے پے درپے وار کرتے ہوئے قتل کردیا۔اطلاع ملنے پرپولیس نے نعش کوتحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔تفصیل کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں نیسپاک کے قریب امن کالونی کی رہائشی26سالہ کوثر کی 2سال قبل جاوید نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جس سے اس کی ایک 10ماہ کی بیٹی بھی ہے اور اس کا جیٹھ سلیمان جس نے چند ماہ قبل اپنی بیوی کوطلاق دے دی تھی نے مقتولہ سے روٹی کھانے کے لیے مانگی تولیٹ آنے پراس نے غصے میں پاس پڑی ہوئی کلہاڑی سے پے درپے وار کرکے اپنی بھابھی کوشدید زخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔کوثرکوطبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہوگئی اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ڈاکٹروں نے بھی کردی اس واقعہ کی اطلاع پولیس کودے دی گئی جس پرانہوں نے موقع پرپہنچ کے نعش کوتحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔ بعدازاں پولیس نے بتایاکہ ملزم نشئے کا عادی ہے اوراس کے خلاف مقتولہ کے بھائی مبین کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

مزید : علاقائی