کوٹ لکھپت ؛ 28سالہ نوجوان نے والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی

کوٹ لکھپت ؛ 28سالہ نوجوان نے والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی

 لاہور(خبر نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے میں 28سالہ شادی شدہ نوجوان نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبر داشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ پولیس نے ورثاء کی جانب سے کارروائی سے انکار پر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے قائد ملت کالونی کے رہائشی علی احمد کی شادی 10ماہ قبل ہوئی تھی ۔ گزشتہ روز علی احمد کو اس کی والدہ نے گھرتاخیر سے آنے پر ڈانٹا جس پر اس نے دلبر داشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کرکے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا اہل خانہ نے کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آنے پر کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا نہ کھلنے پر دروازہ توڑ کر دیکھا تو علی احمد کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی جبکہ ورثاء نے کارروائی سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

مزید : علاقائی