ڈکیتی میں ملوث ملزم کو 20ہزار روپے جرمانہ ، 4 ماہ قید

لاہور(خبرنگار) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہزاد کو جرم ثابت ہونے پر20ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 4 ماہ قیدکی سزا سنا دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان کے روبرو ڈیفنس اے پولیس نے ملزم کیخلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو چیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھا،مدعی کی کی جانب سے ملزم کو شناخت بھی کیا جا چکا ہے،ملزم نے چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے میں شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے موبائل اور پیسے چھین لیے تھے اور فرار ہوگیا تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...