مکمل چالان رپورٹ پیش نہ کرنے پر اے ایس آئی تھانہ ڈیفنس کی تنخواہ روکنے کا حکم

مکمل چالان رپورٹ پیش نہ کرنے پر اے ایس آئی تھانہ ڈیفنس کی تنخواہ روکنے کا حکم

لاہور(خبرنگار) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم کی مکمل چالان رپورٹ پیش نہ کرنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ ڈیفنس اے بشیر احمد کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم کی مکمل چالان رپورٹ پیش نہ کرنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ ڈیفنس اے بشیر احمد کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشیر احمد فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کر رہے ہیں،اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشیر احمد عدالتی نوٹسز کے باوجود ملزم کی مکمل رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کر رہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...