ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث 2ملزم ناکافی ثبوت پر بری

ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث 2ملزم ناکافی ثبوت پر بری

لاہور(خبرنگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث دوملزمان کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشرف اعوان کے روبرو کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمان علی راشد اور احمد کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا،ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،پولیس تفتیش میں بھی ملزمان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،ملزمان سے جو اسلحہ برآمد کیا گیا تھا وہ لائسنس یافتہ ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...