عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او نصیر آباد کی تنخوا ہ روکنے کا حکم
لاہور(خبرنگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او نصیر آباد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تنخوا ہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیا نے عدالتی حکم کے باوجود جعلی چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او نصیر آباد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ اونصیر آباد جعلی چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی رپورٹ پیش نہیں کررہے ہیں، رپورٹ پیش نہ کرنے سے مقدمہ التوا کا شکار ہے۔