فراڈ کا مقدمہ ،ماڈل صوفیہ مرزا کی درخواست بریت پروکلاء طلب

فراڈ کا مقدمہ ،ماڈل صوفیہ مرزا کی درخواست بریت پروکلاء طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ماڈل صوفیہ مرزا نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کو فراڈ کے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دے دی عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا کے روبرو ماڈل صوفیہ مرزا نے اپنے وکیل کی توسط سے فراڈ کے مقدمے سے بری کرنے کی درخواست دائر کر دی،ماڈل صوفیہ مرزا میڈیا کو چکمہ دینے کے لیے نقاب کر کے عدالت میں پیش ہوئیں،ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا آج بھی اپنا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع نہیں کروا سکی،عدالت نے ماڈل صوفیہ مرزا کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا، ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف تھانہ سمن آباد میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے،ملزمہ ماڈل صوفیہ نے اپنی کار شہری شیخ ناصر جاوید کو فروخت کرنے کے بعد کار چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کی تھی جس پر شہری شیخ ناصر نے ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فراڈ اوردھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا تھا،ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے صوفیہ مرزا کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے صوفیہ مرزا نے کسی کے ساتھ فراڈ نہیں کیا ہے، صوفیہ مرزا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ماڈل صوفیہ مرزا کو کیس سے بری کیا جائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد دونون فریقین کے وکلا کو 11نومبر کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -