ماڈل ٹاؤن کچہری ، منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث 7 ملزم گرفتار

ماڈل ٹاؤن کچہری ، منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث 7 ملزم گرفتار

لاہور(خبرنگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کی بار انتظامیہ کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،بار انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کچہری میں منشیات کی خرید فروخت کرنے والے سات ملزمان کو پکڑ لیا ۔ماڈل ٹاؤن کچہری کی بار انتظامیہ نے نائب صدر حسام الدین بسریا کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر چھاپہ مار کے کچہری میں منشیات کی خرید فروخت کرنے والے سات ملزمان کو پکڑ لیا، ملزمان کے قبضہ سے 25 پڑیاں ہیروئین اور دو عدد انجیکشن برآمد ہوئے ،ملزمان کچہری کے احاطہ میں آ کر منشیات فروخت کرتے تھے،ملزمان میں علی حیدر، آصف،حسن، جاوید مسیح، انیل مسیح،کاشف اور شاہد شامل ہیں،نائب صدر حسام الدین بسریا نے منشیات فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں درخواست دے دی ہے،نصیر آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر منشیات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہ منشیات فروخت کرنے والا سرغنہ نکا مسیح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید : علاقائی