ماڈل ٹاؤن کچہری کے بار روم میں فری ڈسپنسری کے کام کا آغاز

لاہور(خبرنگار) ماڈل ٹاؤن بار انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے لیے بار روم میں فری ڈسپنسری کا کام شروع ہو گیا جو آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔ماڈل ٹاؤن بار انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے لیے بار روم میں فری ڈسپنسری کے کام کے آغاز کے موقع پرنائب صدر ماڈل ٹاؤن حسام الدین بسریا نے کہا کہ وکلا کے لیے بنائی جانے والی ڈسپنسری کا کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا،وکلا کے لیے پہلے ماڈل ٹاؤن کچہری میں کوئی ڈسپنسری موجود نہیں تھی،وکلا کو چیک اپ کے لیے جنرل ہسپتال جانا پڑتا تھا،بار انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے لیے ڈسپنسری بنائی جا رہی ہے جس میں وکلا کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر بھی موجود ہوں گے،تمام وکلا اپنا چیک اپ ڈسپنسری سے کروا سکیں گے اور ڈسپنسری انتظامیہ کی جانب سے فرسٹ ایڈ بھی دی جائے گی ۔وکلا نے بار انتظامیہ کی جانب سے ڈسپنسری بنائے جانے اقدام کو سراہا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...