تھانہ لٹن روڈ کے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کے وارنٹ گرفتاری

تھانہ لٹن روڈ کے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(خبرنگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدم پیشی پر لٹن روڈ تھانے کے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی اولاہور کو مراسلہ جاری کر دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے چوری کے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر لٹن روڈ تھانے کے دو پولیس اہلکاروں کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور سی سی پی لاہور کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے 4 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لٹن روڈ تھانہ کے سب انسپکٹر بنیامین اور اے ایس آئی غلام احمد چوری کے مقدمے میں بطور گوا ہ پیش نہیں ہو رہے ہیں، پولیس اہلکار عدالتی نوٹسزکے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں، بطور گوا ہ پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

مزید : علاقائی