سری لنکا پاکستان میچ ،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قیدیوں کی عدم پیشی

سری لنکا پاکستان میچ ،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قیدیوں کی عدم پیشی

لاہور(خبرنگار) سری لنکن ٹیم کے ساتھ میچ اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کی عدالتوں میں جیلوں سے قیدیوں کو پیش نہ کیا جا سکا،بخشی خانے میں زیر حراست قیدی نہ آنے سے ویرانی نے ڈیرہ جمائے رکھا۔سپرنٹنڈنٹس جیل کی جانب سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیشن کورٹ، ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور ضلع کچہری میں سے قیدیوں کو پیش نہ کیا گیا۔ اس حوالے سے سیشن جج لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا گیا تھا ۔مراسلے میں اس خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی میچ پر ڈیوٹیاں لگائے جانے کے باعث قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کرنا ممکن نہیں عدالتوں میں قیدیوں کو حاضر نہ کرنے کے باعث بخشی خانے ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے ،عدالتوں نے بغیر کارروائی کے مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ملزمان کے رشتے دار کیسز میں اگلی تاریخیں لیکر واپس چلے گئے، تمام قیدیوں کو پیر کے روز عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی