چینی باشندہ امریکی ڈالر بیرون ملک لیجاتے لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ائیرپورٹ پرکسٹم کے عملہ نے چینی باشندے کی امریکی ڈالر بیرون ملک لے جانے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم کے عملے نے مسافروں کا سامان چیک کرتے ہوئے ایک چینی باشندے کے سامان کوچیک کیاتواس میں سے 60ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے جویہ غیرملکی ائیرلائن سے بینکاک لے جارہا تھا بعدازاں ملزم کوحراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔