مصری شاہ: قماربازی کے اڈہ پر چھاپہ، 6جواری گرفتار

مصری شاہ: قماربازی کے اڈہ پر چھاپہ، 6جواری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) مصری شا ہ کے علاقہ میں قماربازی کے اڈے پرچھاپہ مار کر6جواریوں کوگرفتار کر لیااورداؤپرلگی ہورقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میں پولیس نے مخبرکی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ایک قمار بازی کے اڈے پرچھا پہ مار کر6جواریے ندیم ،ریاض ،وحید، اظہر، سلیم اور عمران کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور دؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم بھی برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی