سٹی ڈویژن میں گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن

سٹی ڈویژن میں گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں امن وامان کو بہتر رکھنے اور منعقد ہونے والے میچ کی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی ڈویڑن میں موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کی گئی کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں انہیں متعلقہ تھانوں میں بند کردیا گیااس کے علاوہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت ڈویڑن میں سرچ آپریشن بھی کرتے ہوئے1ملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق شہر میں منعقدہونے والے میچ کی سیکیورٹی اورامن وامان کی صورتحال کوبرقرار رکھنے کے لیے سٹی ڈویڑن میں سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے علاقہ بھر کے ناکہ جات سے 2888 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چیک کیں جبکہ 42 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں مقامی تھانو ں میں بند کردیاگیاعلاوہ ازیں دوران سرچ آپریشن سٹی ڈویڑن کے اندر 205 کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے جبکہ 1ملزم کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ نئے آنے والے 8کرایہ داروں کامتعلقہ تھانہ جات میں اندراج بھی کیا گیا۔

مزید : علاقائی