گلبرگ:4شرابی کارسواروں نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر ڈالا

گلبرگ:4شرابی کارسواروں نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) گلبرگ کے علاقہ میں شراب کے نشہ میں دھت 4کار سواروں نے 30سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات گلبرگ مین بلیوارڈ روڈ پر 30سالہ نامعلوم نوجوان فٹ پاتھ پر چل رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کرولا نے نوجوان پر کچل دیا نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار چارو افراد نے شراب پی رکھی تھی اور گاڑی موقع پر چھوڑ کر رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور پولیس نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔

مزید :

علاقائی -