پنجاب: نامکمل دستاویزات وناجائز اسلحہ رکھنے پر180افراد گرفتار

پنجاب: نامکمل دستاویزات وناجائز اسلحہ رکھنے پر180افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کے حکم کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں کومبنگ، سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب پولیس نے گذشتہ رات صوبے بھر میں کومبنگ ، سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6887 افراد کو چیک کیا اور دوران چیکنگ نامکمل شناختی دستاویزات اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 180 افراد کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 38 سرچ آپریشنز کے دوران 1576 افراد کو چیک کیا گیا اور 10 افرادکو حراست میں لے لیاگیا ۔ شیخوپورہ ریجن میں 8 آپریشنز کے دوران 283 افراد کو چیک کیا گیااور 16 افرادکو حراست میں لے لیا گیا ۔ گوجرانوالہ ریجن سے 11 آپریشنز کے دوران 92 افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 15 افراد حراست میں لئے گئے ۔ راولپنڈی سے 10 آپریشنز کے دوران 544 افراد کو چیک کیا گیا اور13 مشکوک افرادکو حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح سرگودھا ریجن میں ہونے والے 5 آپریشنز کے دوران 149 افراد کو چیک کر کے 26 افراد حراست میں لئے جبکہ فیصل آباد ریجن میں 50 آپریشنز ہوئے جس دوران 1965 افراد کو چیک کیا گیا اور 43 افراد کوکو حراست میں لے لیاگیا ۔ ملتان ریجن میں ہونے والے6 سرچ کومبنگ آپریشنز کے دوران 378 افراد کے کوائف چیک کئے گئے اور16 مشکوک افراد کو حراست میں لیاگیا، ساہیوال ریجن میں 11 سرچ آپریشنز کے دوران 210 افراد کو چیک کیا گیا اور19 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، ڈی جی خان میں بھی 1578 افراد کے کوائف چیک کرتے ہوئے 10 افرادکو حراست میں لیا گیا جبکہ بہاولپور ریجن میں 112 افراد کو چیک کرتے ہوئے 12 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ راجن پور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے ریلوے ٹریک کے قریب نصب 7 کلو بارودی مواد سمیت ایک آٹو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد کر لی اور ٹرین کے پہنچنے سے قبل بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر میں سرچ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا یہ سلسلہ مزید دو دن جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں انہوں نے پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنے اپنے اضلاع کے حساس علاقوں میں خودسرچ آپریشنز کی نگرانی کا حکم دیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...