پھول نگر:بیوی نے بھائی اور ساتھیوں سے مل کر خاوند کو چھریاں مار دیں

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)بیوی نے بھائی اور ساتھیوں سے مل کر خاوند کو چھریاں مار دیں،تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر،ملزمان ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور زخمی کی موٹر سائیکل بھی لے گئے.زخمی کے اھل خانہ کے مطابق شہر کے معروف اشٹام فروش امجد میو اپنی بیوی آصفہ عرف صبا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آفس سے گزشتہ شام واپس گھر جارہا تھا کہ بائی پاس کے قریب زیر تعمیر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پہلے سے موجود آصفہ کے بھائی عمران نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ امجد کو روکا اور چھریاں مار دیں. امجد کے اھل خانہ کے مطابق آصفہ سے اس کی تیسری شادی ہے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا. گزشتہ روز دوپہر کے وقت بھی ان میں جھگڑا ہوا.شام امجد آصفہ کو ہمراہ لیکر واپس قریبی گاوں میں واقع اپنے گھر جا رہا تھا. کہ یہ واقعہ پیش آگیا.اھل خانہ کے مطابق آصفہ نے قبل از وقت اپنے بھائی اور ساتھیوں کو خبردار کر دیا جو موقع واردات پر چھپ کر بیٹھ گئے. ملزمان جاتے ہوے زخمی امجد کی جیب سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی. موبائل فون اور 125سی سی موٹر سائیکل بھی لے گئے.امجد کو زخمی حالت میں دیکھ کر تسلیم نامی واقف کار نے ان کے گھر اطلاع دی جس پر زخمی کے بھائی عبدالغفور دیگر عزیزوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا.جہاں سے طبی امداد کے بعد اسے جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا. اشٹام فروش امجد کے بھائی عبدالغفور کے مطابق وہ 15 پر کال کرتے رہے لیکن کسی نے فون رسیو نہیں کیا.عبدالغفور نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست مقامی پولیس کو دے دی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...